Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ: سیول لبرٹیز

پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ: سیول لبرٹیز

حیدرآباد 7 اپریل ( پی ٹی آئی) پیپلز یونین فار سیول لبرٹیز ( پی یو سی ایل) نے آندھرا پردیش کے ضلع چتور کی سیشا چلم پہاڑیوں میں 20 افراد کو گولی مار دیئے جانے کی مذمت کی اور متعلقہ عہدیداروں کے خلاف فی الفور ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ان پر بشمول قتل دیگر تمام مناسب الزام عائد کئے جائیں ۔ پی یو سی ایل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر وی سریش نے کہا کہ ’’اس واقعہ کو انکاونٹر کا نام دینا غلط ہوگا دراصل واقعہ یہ ہے کہ یہ اُن افراد کا قتل عام ہے جو مبینہ طور پر کسی غیر قانونی کام میں ملوث تھے‘‘۔ ڈاکٹر سریش نے کہا کہ ضلع چتور میں گذشتہ کئی برسوں سے سرخ صندل کی غیر قانونی کٹائی جاری ہے اور اس قسم کے بڑے پیمانے پر یہ (اسمگلنگ) تجارت نہیں ہوسکتی جب تک اس میں محکمہ جنگلات ‘مال اور پولیس کے عہدیدار بھی ساز باز کریں یا ملوث نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قتل اور قتل کی ساز کے اقدامات کے تحت متعلقہ پولیس عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے ۔ انہو ںنے کہا کہ محکمہ جنگلات کے علم و اطلاع کے بغیر جنگل سے ایک گاڑی بھی اٹھائی نہیں جاسکتی ۔ ڈاکٹر سریش نے کہا کہ ’’یہ قتل عام دراصل محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی ساز باز کے ساتھ جنگلات کی تباہی کو عوام سے چھپانے کی ایک کوشش کے سواء کچھ نہیں ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT