Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کے منفی رویہ پر شکایتی کنندہ انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

پولیس کے منفی رویہ پر شکایتی کنندہ انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

بنجارہ ہلز پولیس کی ہراسانی پر کارروائی ، پولیس کو کمیشن سے نوٹس

بنجارہ ہلز پولیس کی ہراسانی پر کارروائی ، پولیس کو کمیشن سے نوٹس
حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن عملے کی جانب سے شکایت پر عدم کارروائی اور بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک شخص نے ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے شکایت درج کروائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے ویرا راگھوا ریڈی ساکن شیخ پیٹ 13 فروری کو کے وی آر پارک میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ اچانک 3 نامعلوم افراد وہاں پہونچ کر اسے بندوق سے ڈرا دھمکاکر اس کے رہائشی اپارٹمنٹ کے وی ریڈی کامپلکس سے فوری تخلیہ کرنے اور لڈو بھائی سے 50 لاکھ روپئے لیکر وہاں سے چلے جانے کی دھمکی دی ۔ 31 مارچ تک کامپلکس کا تخلیہ نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ راگھاوا ریڈی نے ایک سلسلے میں بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر انویش ریڈی سے ایک تحریری شکایت درج کروانے کی کوشش کی تھی لیکن سب انسپکٹر نے شکایت قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ جس کے نتیجہ میں راگھوا ریڈی نے جنرل پوسٹ آفس عابڈس سے اپنی شکایت کو بذریعہ اسپیڈ پوسٹ روانہ کیا تھا ۔ شکایت موصول ہونے کے بعد سب انسپکٹر انویش ریڈی نے مبینہ طور پر راگھواریڈی کو پولیس اسٹیشن طلب کیا اور گالی گلوج کی ۔ کمشنر نے سٹی پولیس کو اس سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT