Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس کے ڈائیل 100 سے عوام کو مایوسی ہنگامی صورتحال کو سمجھنے سے قاصر ، عملہ کی لاپرواہی

پولیس کے ڈائیل 100 سے عوام کو مایوسی ہنگامی صورتحال کو سمجھنے سے قاصر ، عملہ کی لاپرواہی

حیدرآباد ۔ /14 فبروری (سیاست نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے قائم کردہ ڈائیل 100 عوام کے استعمال سے قاصر ہے کیونکہ عوام کسی بھی مسئلہ میں پولیس کی امداد حاصل کرنے کیلئے ڈائیل 100 کو بار بار ڈائیل کرنے کے باوجود رابطہ نہیں ہوتا ہے اور اگر رابطہ ہو بھی جاتا ہے تو اس نمبر پر موجود عملہ اہمیت کو سمجھنے سے قاصرہے جس کے نتیجہ میں عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ڈائیل 100 کو روزانہ ریاستی سطح پر 2 لاکھ کالس موصول ہوتے ہیں اور یہ کالس 90 لائنس کے ذریعہ وصول ہوتے ہیں اور اتنی لائنس ہونے کے باوجود ہمیشہ نمبر مصروف رہتا ہے ۔ سریندر ( نام تبدیل) نامی شخص کی جانب سے بیوی اور دو بچوں کے قتل کے معاملہ میں ڈائیل 100 کی لاپرواہی واضح ہوتی ہے اور اس قتل سے پہلے رات کے وقت قاتل اور مقتولہ کے درمیان جھگڑا بھی ہوا ہے اس جھگڑے کو روکنے کے لئے پڑوسیوں نے ڈائیل 100 کو فون بھی کیا مگر ڈائیل 100 کے عملہ نے اس جانب توجہ نہیں دی ۔جس سے صبح کی اولین وقت ماں اور دو معصوم بچوں کو قتل کردیا گیا ۔ اتنا ہی نہیں گزشتہ دنوں ایک آئی جی رینک کے عہدیدار شمس آباد ایرپورٹ سے شہر آنے کے دوران واقعہ ہونے والے سڑک حادثہ کی ڈائل 100 کو اطلاع دی مگر عملہ نے اس معاملہ میں لاپرواہی برتی جس کی وجہ سے افسر نے متعلقہ عہدیداران کو بلواکر خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی ۔

TOPPOPULARRECENT