Friday , July 20 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کے گھر چوری

پولیس کے گھر چوری

حیدرآباد 19 نومبر (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز میں مرکزی ادارہ تحقیقات سی بی آئی کے سابق جوائنٹ ڈائرکٹر وی وی لکشمی نارائنا کی قیامگاہ سے غیر شناخت شدہ اشرار نے بیس تولے سونے کے زیورات کا سرقہ کرلیا۔ لکشمی نارائنا اس وقت مہاراشٹرا میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق لکشمی نارائنا کی اہلیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ ایک باکس جس میں بیس تولے سونے کے زیورات تھے، مکان سے غائب ہوگیا۔ اس شکایت پر بنجارہ ہلز نے سرقہ کا کیس درج کیا اور تحقیقات شروع کی ہیں۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز کے سرینواس نے کہاکہ ہر زاویہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مکان میں کام کرنے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT