Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس کے 28 انسپکٹرس کو ترقی ،40 کی تنزلی

پولیس کے 28 انسپکٹرس کو ترقی ،40 کی تنزلی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد رینج کے 28 انسپکٹراں پولیس کو ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اور ان 28 انسپکٹراں پولیس کو ڈی ایس پی سیول کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ تاہم ساتھ ہی 40 ڈی سی پی سطح کے عہدیداروں کی تنزلی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ متحدہ اور اب علحدہ ریاست کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ جس میں بڑے پیمانے پر 40 عہدیداروں کو تنزلی کی احکامات دئیے گئے ہیں ۔ حیدرآباد رینج کے جن عہدیداروں کو ترقی دی گئی ہے ۔ ان میں ایس ایم کے اسماعیل ، شیخ لعل احمد ، بی وی مرلی منوہر ، سی گاندھی نارائنا ، ڈی آنند کمار ، اے وی رنگاریڈی ، پی سدھاکر ، کے رویندر ریڈی ، سی مدھوموہن ، ایم تروپتا ایا ، ایم نریندر ریڈی ، ڈی پرتاب و دیگر شامل ہیں ۔ جب کہ جن عہدیداروں کی تنزلی عمل میں لائی گئی ہے ان میں این ملا ریڈی ، جے انونیا ، نور محمد خاں ، اے بالا کوٹی ، کے چٹی بابو ، ٹی پنچاایا ، ایس ایم سریندر ناتھ ، کے بوچایا ، اے سی پی میرچوک ، ایس گنگا دھر اے سی پی گوپال ڈی وسنت راؤ اے سی پی سلطان بازار ٹی ایس روی کمار ٹرافک کے چند اے سی پی ٹی پدمانا ریڈی ، ایم نتھا پٹیل ، جی منوہر کے بالو یادو کے نہرو و دیگر شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT