Tuesday , December 11 2018

پولیس ہراسانی پر مہاکوٹمی امیدوار پرتاپ ریڈی کا اقدام خودسوزی

حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست نیوز ) کومپلی علاقہ میں آج رات اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب پولیس نے حلقہ اسمبلی گجویل کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف مقابلہ کرنے والے مہاکوٹمی ( کانگریس ) کے امیدوار وی پرتاپ ریڈی کے مکان پر تلاشی لینے کی کوشش کی ۔ پولیس کے مبینہ ظلم کے خلاف پرتاپ ریڈی نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالینے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا ۔ تفصیلات کے بموجب پولیس آج اچانک پرتاپ ریڈی کے مکان پہونچ گئی اور ان کے مکان میں تلاشی لینے کی کوشش کی ۔ پرتاپ ریڈی نے پولیس کی اس کارروائی کی وجہ دریافت کی جس پر پولیس عملہ ان سے سختی سے پیش آیا ۔ پرتاپ ریڈی اور پولیس عہدیداروں کے درمیان لظفی جھڑپ ہوئی جس کے نتیجہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ۔ پرتاپ ریڈی کے مکان میں پولیس کی تلاشی کی خبر عام ہوتے ہی ان کے سیکڑوں حامی ان کے مکان پہونچ گئے اور پولیس کی اس کارروائی کے خلاف نعرہ بازی کی اور کارگذار چیف منسٹر کے سی آر مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

TOPPOPULARRECENT