Thursday , December 13 2018

پولینڈ کی وزیراعظم سیجدو کی کار حادثے میں بال بال بچ گئیں

وارسا،11فروری(سیاست ڈاٹ کام)پولینڈ کی وزیراعظم بیئٹا سیجدو کل اس وقت بال بال بچ گئیں جب ایک پرائیویٹ کار نے ان کی کھلی کار کو ٹکر ماردی۔محترمہ سیجدو کو اس ٹکر میں معمولی خروچیں آئیں ہیں۔مقامی ٹیلی ویژن رپورٹ نے سرکاری ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ محترمہ سیجدو معمول کے چیک اپ کے لئے اسپتال جارہی تھیں کہ بیچ راستے میں ہی ان کی کھلی کار کو ایک دیگر کار نے ٹکر ماردی ۔محترمہ سیجدو خوش قسمت تھیں کہ اس ٹکر میں انہیں کو ئی شدید چوٹ نہیں آئی۔انہیں بس معمولی خروچیں آئی تھیں۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے وزیردفاع اینٹونی میسیئریوج اور صدر ایندریجیج ڈوڈا بھی حال ہی میں کار حادثے کے شکار ہوئے تھے ۔تاہم انہیں بھی کوئی شدید چوٹ نہیں آئی تھی لیکن اب وزیراعظم سیجدو کے کار حادثے کے بعد سکیورٹی انتظامات پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT