Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیوخوراک سے شیرخوار کی موت

پولیوخوراک سے شیرخوار کی موت

کڑپہ۔19جنوری( پی ٹی آئی) پولیو کی خوراک پلانے کی وجہ سے مبینہ طور پر ایک شیرخوار کی موت واقع ہوگئی اور چار دیگر علیل ہوگئے لیکن محکمہ صحت کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ ٹیکہ اندازی پروگرام سے اس واقعہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ملک گیر مہم کے طور پر کل کڑپہ کے راماپورم منڈل میں پولیو خوراک دینے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ۔ 4بچے بخار ‘ دست و قئے کا شکار ہوگئے ۔ مقامی عہدیداروں نے کہا کہ بچوں کے بیمار پڑنے یا اُن کی موت واقع ہونے سے پولیو کی خوراک کا کوئی تعلق نہیںہے۔اس سنٹر پر دیگر کئی بچوں کو بھی یہ خوراک دی گئی اور وہ صحت مند ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT