Wednesday , December 19 2018

پولیوشن کنٹرول بورڈ میں تقررات کے لئے تحریری امتحان

حیدرآباد 18 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تحریری ٹسٹ کے لئے حال ہی میں اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ آج جاری کردہ شیڈول کے مطابق اسسٹنٹ انوائرمنٹل انجینئرکی مخلوعہ جائیدادوں کے لئے تحریری امتحان 14 مئی، انالیسٹ گریڈ سیکنڈ کے لئے 7 مئی، اسٹینو کم ٹائپسٹ، جونیر اسسٹنٹ کم ٹائپسٹ، جونیر اسسٹنٹ، ٹیکنیشین کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے تحریری امتحان 13 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پولیوشن کنٹرول بورڈ میں مختلف زمرہ کی 63 جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT