Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیو کیخلاف حکومت تلنگانہ کی خصوصی مہم

پولیو کیخلاف حکومت تلنگانہ کی خصوصی مہم

حیدرآباد 4 جون (پی ٹی آئی) حیدرآباد میں موریوں اور نالوں سے بہنے والے گندہ پانی سے ایک مخصوص قسم کا پولیو وائرس کا پتہ چلنے کے بعد حکومت تلنگانہ نے پولیس کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کی ہے۔ پرنسپال سکریٹری (صحت) حکومت تلنگانہ راجیشور تیواری کے مطابق عنبرپیٹ نالہ کے گندہ پانی سے دستیاب جراثیم کے ایک لیاب میں معائنے کئے گئے جس سے اس پانی میں پولیو وائرس II کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ 2011 ء میں ملک سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے بعد اس وباء پر نگرانی رکھنے کے طریقہ کار کے ایک حصہ کے طور پر مختلف نمونوں کے معائنے کئے جاتے ہیں۔ اس دوران پولیو وائرس II کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت نے پولیو کے خلاف حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی کے کچھ حصوں میں 20 تا26  جون خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کی ہے۔ اس مہم کے دوران چھ ہفتوں سے تین سال کی عمر کے بچوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT