Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / پونٹنگ آسٹریلیا کے ٹوئنٹی 20 کوچ

پونٹنگ آسٹریلیا کے ٹوئنٹی 20 کوچ

سڈنی۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی سابق کپتان رکی پونٹنگ کو آئندہ ماہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سہ رخی ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے نیشنل کوچ ڈیرن لہمین کے ساتھ شریک کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ پونٹنگ کو گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی سہ کوچ بنایا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے مارچ میں ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے کی تیاریوں کے لیے سابق کپتان کو کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں گریم ہک، ڈیوڈ سیکر اور بریڈ ہیڈن شامل ہیں۔ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے کوچنگ اسٹاف میں اہم کوچ لہمین کے علاوہ ٹرائے کولي اور میتھیو موٹ شامل ہیں۔ پونٹنگ نے سہ کوچ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں دوبارہ سے آسٹریلیائی ٹیم کے کوچنگ عملے کا حصہ بن کر خوش ہوں اور یقین ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز بہترین ہوگی۔میں گزشتہ برس بھی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت خوش تھا۔انھوں نے کہا ہمارے پاس متبادل کے طور پر بہترین کھلاڑیوں کا پول موجود ہے اور سہ رخی سیریز میں آسٹریلیا کے پاس جیتنے کا سنہری موقع رہے گا”۔ لہمین نے واضح کیا کہ وہ 2019 میں آئندہ ایشیز سیریز کے بعد ٹیم کے چیف کوچ کے عہدے کو چھوڑ دیں گے ایسے میں آسٹریلیائی ٹیم میں گزشتہ سیزن سے ہی کوچنگ عملے میں نئے شریک اسٹاف کو شامل کیا جا رہا ہے ۔کپتان اسٹیون اسمتھ اور کوچ لہمین کی قیادت میں آسٹریلیا نے حال ہی میں انگلینڈ سے 4-0 سے ایشیز سیریز جیتی ہے ۔ اب دونوں ٹیمیں اتوار سے میلبورن میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔

TOPPOPULARRECENT