Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / پونچھ میں لائین آف کنٹرول پر پاکستان کی فائرنگ : خاتون زخمی

پونچھ میں لائین آف کنٹرول پر پاکستان کی فائرنگ : خاتون زخمی

جموں 13 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی افواج نے آج ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور انہوں نے پونچھ ضلع میں لائین آف کنٹرول پر ہندوستانی ٹھکانوں پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ میں ایک خاتون زحمی ہوگئی ہے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ شمشیر حسین نے بتایا کہ پونچھ ضلع میں سابجیان خطہ میں سرحد پار سے کچھ دیر کیلئے فارئنگ ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فائرنگ میں پروین نامی ایک خاتون معمولی زحمی ہوگئی ہے ۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے رات میں تاہم بتایا کہ جموں کے سرحدی علاقوں میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کل صبح سے حالانکہ پاکستانی افواج کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی ہے تاہم جموں علاقہ میں 192 کیلو میٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر اضطراب آمیز سکون ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس جموں راجیش کمار نے بتایا کہ پاکستان نے کل رات فائرنگ نہیں کی ہے ۔ سرحدات پر سکون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل صبح 8 بجے سے مورٹار شیلباری یا کوئی فائرنگ بین الاقوامی سرحد پر نہیں ہوئی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے جاریہ مہینے سرحد اور لائین آف کنٹرول پر شدید فائرنگ کی جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 90 سے زائد زحمی ہوگئے ہیں جن میں 13 سکیوریٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ منسٹر آف اسٹیٹ دفتر وزْر اعظم جتیندر سنگھ نے سرحدی کیمپس میں انتظامات کا جائزہ لینے آر ایس پورہ میں کچھ کیمپس کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ ہندوستانی افواج اور مقامی افراد کے حوصلے بلند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT