Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پونچھ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ ، ایک جوڑا ہلاک

پونچھ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ ، ایک جوڑا ہلاک

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ، شہری علاقوں پر مورتار حملے اور شلباری
جموں ۔ /8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فوج نے ہندوستانی سرحدی چوکیوں اور قریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ایک فوجی جوان اور اس کی بیوہ ہلاک اور تین بیٹیاں زخمی ہوگیئں ۔ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج صبح 6.30 بجے لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی فوجی مورچوں پر چھوٹے اور خود کار اسلحہ سے بلااشتعال فائرنگ اور مورتار حملے کی ۔ ہندوستانی فوج نے بھی پوری طاقت کے ساتھ موثر اندز میں اس فائرنگ کا جواب دیا ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ علاقائی فوج کے ایک سپاہی محمد شوکت جو رخصت پر تھے اور ان کی بیوی صفیہ بی پاکستانی فوج کے موڑتاڑ شیل حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ جب یہ شیل کارمارا علاقہ میں ان کے گھر کے قریب پھٹ پڑا ۔ اس جوڑے کی تین بیٹیاں زائرہ کوثر (6 سالہ) ، روبینہ کوثر (12 سالہ) اور نازیہ بی کے علاوہ ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔ پاکستانی فوج نے شہری قصبوں کو نشانہ بناتے ہوئے مورتار بم حملوں کی جیسے بارش کردی اور بڑے پیمانے پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔
انہوں نے کہا کہ ’’کھڑی ، کارمارا اور گپلور میں بھاری شلباری جاری ہے ‘‘ ۔ اس پولیس افسر نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی سرحدی مورچوں اور شہری دیہاتوں پر آٹھ مختلف مورچوں سے فائرنگ و شلباری کررہی ہے ۔ انہوں نے کم سے کم پانچ تا چھ قریوں کو فائرنگ اور شلباری کا نشانہ بنایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT