Tuesday , December 18 2018

پونچھ میں پاکستان کی شلباری

جموں ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول سے متصلہ دیہاتوں اور سرحدی چوکیوں پر پاکستانی سپاہیوں کی جانب سے رات بلااشتعال فائرنگ اور شلباری کی گئی ۔ ایک پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ بالا کوٹ سیکٹر میں کل رات سرحد پار سے شلباری کی گئی جس کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا ۔ ہندوستانی سپاہیوں نے موثر انداز میں اس کا جواب دیا ۔ شلباری میں کسی کے زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی چوکیوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنایا ۔ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد اور خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT