Saturday , July 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پونیا کو اولمپکس میں چھٹے مقام کی سند ملے گی

پونیا کو اولمپکس میں چھٹے مقام کی سند ملے گی

نئی دہلی ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) لندن اولمپکس 2012 ء میں شرکت کرنے والی کرشنا پونیا کو اولمپکس میں شرکت اور چھٹے مقام کے حصول کی سند حاصل ہوگی جیسا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو اس ضمن میں ایک مکتوب روانہ کردیا گیا ہے ۔ پونیا جنھوں نے 2010 ء کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا لیکن اولمپکس میں انھیں ساتواں مقام حاصل ہوا تھا ۔ دریں ا

نئی دہلی ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) لندن اولمپکس 2012 ء میں شرکت کرنے والی کرشنا پونیا کو اولمپکس میں شرکت اور چھٹے مقام کے حصول کی سند حاصل ہوگی جیسا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو اس ضمن میں ایک مکتوب روانہ کردیا گیا ہے ۔ پونیا جنھوں نے 2010 ء کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا لیکن اولمپکس میں انھیں ساتواں مقام حاصل ہوا تھا ۔ دریں اثناء روس کی اتھلیٹ داریا پسچالنکوا جنھوں نے سلور میڈل حاصل کیا تھا لیکن بعد ازاں ان کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آیا اور انھیں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی خاطی قرار دیا گیا ہے لہذا پونیا کو اب ساتویں مقام کی بجائے چھٹے مقام کی سند حاصل ہوگی ۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے انڈین اولمپک اسوسی ایشن کو تحریر کردہ اپنے مکتوب میں مطلع کیا ہے کہ وہ پونیا کو ہدایت دے کہ وہ اولمپک میں ساتویں مقام کی جو سند حاصل کی ہے اُسے واپس کرے تاکہ انھیں چھٹے مقام کی نئی سند فراہم کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT