Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پونے اور کولکتہ کے درمیان آج سخت مقابلہ

پونے اور کولکتہ کے درمیان آج سخت مقابلہ

دھونی کی ٹیم ناکامیوں سے بیزار، گوتم گمبھیر کامیابی جاری رکھنے پر اٹل
پونے۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں کل 8 بجے شب یہاں میزبان رائزنگ پونے جینٹس کا مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرس سے ہوگا جس میں پونے کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی اپنی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے بے چین ہیں۔ دھونی ماضی میں چینائی سوپر کنگس کے کپتان کی حیثیت سے کئی کامیابی حاصل کرچکے تھے لیکن چینائی پر امتناع عائد ہونے کے بعد وہ پونے کی ٹیم سے وابستہ ہوئے ہیں اور وہاں بھی وہ اپنے ماضی کا کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ دو ورلڈ کپس کی فاتح ہندوستانی ٹیم کے کپتان کیلئے آئی پی ایل کے رواں سیزن کی مہم تاحال سازگار ثابت نہیں ہوسکی ہے۔ بجز اس کے کی ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں آئی پی ایل کے دفاعی چمپینس ممبئی انڈینس کے خلاف وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 9 وکٹس سے ایک کامیابی حاصل ہوسکی تھی، لیکن بعد کے تین میچوں میں دھونی کی ٹیم کو شکست ہوگئی۔ پونے کے ہوم گراؤنڈ پر کل رات اس کو آر سی بی کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دھونی کے علاوہ کیوین پیٹرسن، اسٹیو اسمتھ،فاف ڈوپلیسیس اور اجنکیا رہانے جیسے بہترین کھلاڑیوں کی یہ ٹیم اس مایوس کن نتیجہ کی مستحق نہیں تھی۔ دوسری طرف ہندوستان کے ٹھکراتے ہوئے اوپنر گوتم گمبھیر کے زیرقیادت کولکتہ نائٹ رائیڈرس چار کے منجملہ تین میچ جیت کر کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہے۔ دو مرتبہ چمپینس رہے نائٹ رائیڈرس آٹھ میچوں کی لیگ میں اپنے بہترین مظاہرہ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ممبئی انڈینس کے خلاف ایک شکست کے سوائے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو دیگر مقابلوں میں اطمینان بخش کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT