Tuesday , January 16 2018
Home / Top Stories / پونے میں تشدد کے بعد مہاراشٹرا کشیدہ

پونے میں تشدد کے بعد مہاراشٹرا کشیدہ

ممبئی ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پونے میں گزشتہ روز پیش آئے تشدد کے خلاف دلت احتجاج نے آج مہاراشٹرا کے کئی ٹاؤنس اور شہروں کو کشیدہ صورتحال میں مبتلا کردیا ۔ اور دارالحکومت ممبئی بھی اسے محفوظ نہ رہ سکا ۔ ریاست کے کئی مقامات پر احتجاجیوں نے بسوں کو نقصان پہونچایا اور روڈ اور ریل ٹریفک میں خلل ڈالا ۔ کئی جگہ حکام نے سیکشن 144 نافذ کردیا ہے ۔ ممبئی پولیس نے مختلف مقامات پر تشدد کے سلسلے میں زائد از سو گرفتاریاں کی ہیں ۔ )

پونے میں تشدد کے بعد
ممبئی میں ریل روکو احتجاج
ممبئی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پونے کے نزدیک کورے گاؤں بھیما نامی علاقہ میں جنگ آزادی کے دوران ہونے والے ایک واقعہ کی یادمیں منعقد تقریب کے دوران تشدد کے مدنظر آج یہاں شمال مشرقی علاقہ چمبور میں احتجاجیوں نے چمبور اسٹیشن میں زبردستی داخل ہوکر لوکل ٹرینوں کو روک دیا اور نعرے بازی کی جس کی وجہ سے سینٹرل ریلوے کی ہاربر لائن بُری طرح سے متاثر ہوئی اورچمبور اور ملنڈ علاقوں میں آٹو رکشا روکنے کی کوشش کی گئی جبکہ سائن علاقہ میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT