Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / پونے میں مسلم نوجوان کے قتل ، امریکی تنظیم کا اظہارمذمت

پونے میں مسلم نوجوان کے قتل ، امریکی تنظیم کا اظہارمذمت

واشنگٹن ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندو امریکی تنظیم نے نوجوان آئی ٹی ماہر کی پیر کو پونے میں ہلاکت کی شدید مذمت کی اور حکام سے خواہش کی کہ خاطیوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ ڈائرکٹر ہندو امریکہ فاونڈیشن سہاگ شکلا نے کہا کہ فاونڈیشن فرقہ وارانہ تشدد کی کسی بھی شکل میں سخت مذمت کرتا ہے۔ 28 سالہ محسن شیخ کو دائیں بازو کے انتہاء پسندوں نے مبینہ طور پر فیس بک پر شیواجی اور بال ٹھاکرے کے خلاف اہانت انگیز تبصرے شائع کرنے پر ہلاک کردیا ۔

یوکرین میں سرحد پر جھڑپ 15 باغی ہلاک
کیف ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے وزیرداخلہ کے ایک قریبی بااعتماد ساتھی نے کہا کہ 15 روس حامی باغی سرحد پر جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگئے جبکہ سرکاری فوج کی روس حامی باغیوں کے ساتھ روس سے متصلہ سرحد پر جھڑپ ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT