Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / پونے میں کشمیری طلبہ کی پولیس کمشنر سے ملاقات تحفظ کی فراہمی کی درخوست

پونے میں کشمیری طلبہ کی پولیس کمشنر سے ملاقات تحفظ کی فراہمی کی درخوست

پونے ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں دو کشمیری طلبہ کو زدوکوب کے چند دن بعد پونے میں برسرخدمت کشمیری افراد اور زیرتعلیم طلبہ نے ان کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک ’فرض شناس نوڈل پولیس افسر ‘ کے تقرر پر زور دیا ہے ۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد نے پونے کے پولیس کمشنر رشمی شکلاء سے ملاقات کرتے ہوئے اس شہر میں اپنے تحفظ و سلامتی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پونے کے ایک تعلیمی ادارہ اور غیر سرکاری تنظیم سرحد نے ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا تھا ۔ یہ تنظیم کشمیری نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی اور قومی دھارے میں لانے کیلئے کام کرتی ہے ۔پونے میں جموں و کشمیر کے 400 ے زائد طلبہ و طالبات مختلف اداروں میں زیرتعلیم ہیں ۔ واضح رہے کہ ہریانہ کے علاقہ مہندر گڈھ میں /2 فبروری کو نماز جمعہ کے بعد 15 افراد نے جموں و کشمیر کے دو طلبہ کو بری طرح زدوکوب کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT