Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / پونے میں کنہیا کمار کے جلسہ پر پولیس کی تحدیدات

پونے میں کنہیا کمار کے جلسہ پر پولیس کی تحدیدات

پونے 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جواہرلعل نہرو یونیورسٹی طلباء یونین لیڈر کنہیا کمار کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کے لئے مدعو کیا گیا۔ تاہم پولیس کی بعض شرائط کے پیش نظر جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا گیا جوکہ 24 اپریل کو ہال گندھروا ہال میں منعقد ہوگا۔ جلسہ کے منتظم پروگریسیو اسٹوڈنٹس یوتھ ایکشن کمیٹی نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ دلت اسکالر روہت ویمولا کی والدہ اور بھائی بھی مجوزہ جلسہ میں شریک ہوں گے۔ قبل ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یہ ریالی راشٹریہ سیوا دل کے احاطہ میں منعقد ہوگی۔ تاہم پولیس نے منتظمین کو ہدایت دی کہ جلسہ گاہ کو آتشزدگی سے محفوظ اور شہ نشین کی مضبوطی کی جانچ کروالی جائے اور اجازت دینے کیلئے شرائط بھی عائد کردی گئی تھیں۔ کمیٹی کے رکن گریش پھونڈے نے بتایا کہ چونکہ پیشگی شرائط کی تکمیل ناممکن ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس دباؤ کے حربے استعمال کررہی ہے۔ لہذا ہم جلسہ کا مقام تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔
انھوں نے کہاکہ بال گندھروا ہال کیلئے آتش فرو اور ڈھانچہ کی مضبوطی کی جانچ کی ضرورت نہیں ہے اور یہ آڈیٹوریم میونسپل کارپوریشن کی ملکیت ہے اور پولیس کی اجازت کیلئے ازسرنو درخواست گذاری کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT