Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / پونے کی تقریب میں اشتعال انگیز تقریر کی تردید

پونے کی تقریب میں اشتعال انگیز تقریر کی تردید

مجھے بی جے پی ۔ سنگھ پریوار کی طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے : میوانی

نئی دہلی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دلت لیڈر جگنیش میوانی نے پونے میں کوئی اشتعال انگیز تقریر کئے جانے کی تردید کی اور کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پونے میں 31 ڈسمبر کو منعقدہ ایک تقریب میں مبینہ اشتعال انگیز خطاب پر رکن اسمبلی میوانی اور دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ میوانی نے کہا کہ ’’نہ تو میں نے کوئی اشتعال انگیز تقریر کی اور نہ ہی مہاراشٹرا میں منائے گئے بند میں حصہ لیا۔ دلت لیڈر میوانی نے پریس کلب آف انڈیا میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’مجھے بی جے پی اور سنگھ پریوار کی طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT