Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / پونے کے صومعہ میں یوم جمہوریہ تقریب

پونے کے صومعہ میں یوم جمہوریہ تقریب

پونے 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اپنی تعداد کے انحطاط کی پرواہ کئے بغیر بن اسرائیل برادری اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر ظاہر کرتے ہیں اور یوم جمہوریہ اور یوم آزادی پر اپنے صومعہ میں ترنگا لہرانے کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ اپنے حب الوطنی کے جذبے کا اظہار کرسکیں۔ یوم جمہوریہ قریب ہے۔ اِس لئے سکات سیلومو سیناگاگ یہودی برادری کی آبادی کو 26 جنوری کے موقع پر تقریب منانے کے لئے آگے بڑھنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ یہ صومعہ 98 سال قبل مراٹھی داں بن اسرائیل برادری کی جانب سے راستہ پیٹھ کے ایک تنگ گلی میں جسے یہودی گلی کہا جاتا ہے، قلب شہر میں تعمیر کیا تھا۔ برادری کے ارکان کا دعویٰ ہے کہ یہ ملک کا واحد صومعہ ہے جہاں یوم جمہوریہ اور یوم آزادی پر مسلسل ترنگا پرچم باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے۔ سینا گاگ کے معتمد یوسف نوگاؤنکر کا کہنا ہے کہ یہاں پر یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کی تقاریب عبادت گاہ کے احاطہ میں منعقد کی جاتی ہے اور ان دونوں مواقع پر ہندوستانی مل جل کر ترنگا لہراتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ برادری کے مقامی ارکان درحقیقت کونکن علاقے کے ہیں اور فوج یا انتظامی محکموں میں ملازم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT