Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / پونے ۔ قاضی پیٹ ۔ پونے کے درمیان نئی ٹرین کا آغاز

پونے ۔ قاضی پیٹ ۔ پونے کے درمیان نئی ٹرین کا آغاز

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : وزارت ریلوے نے مسافرین کی سہولت کے لیے پونے ۔ قاضی پیٹ ۔ پونے کے درمیان نئی ٹرین کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چنانچہ اس نئی ٹرین کو 20 اکٹوبر رات 9 بجکر 45 منٹ پر پونے مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر جھنڈی دکھائیں گے ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 22151 پونے ۔ قاضی پیٹ ویکلی سوپر فاسٹ ایکسپریس ہر جمعہ کو 9-45 بجے شب پونے سے روانہ ہوگی اور ہفتہ کو شام 6 بجکر 35 منٹ قاضی پیٹ پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 22152 قاضی پیٹ ۔ پونے ویکلی سوپر فاسٹ ایکسپریس ہر اتوار کو 1-30 بجے دن قاضی پیٹ سے روانہ ہوگی اور پیر کو 11 بجکر 5 منٹ پر پونے پہنچے گی ۔ یہ ٹرینس دونوں سمتوں میں ڈانڈ ، احمد نگر ، کویر گاؤں ، منماڑ ، بھوسوال ، شیگاؤں ، اکولہ ، بدنیرا ، دھرمن گاؤں ، پلگاؤں ، وردھا ، ورورہ ، چندرا پور اور بلہار شاہ ، سرپور ، کاغذ نگر ، راما گنڈم اور پداپلی اسٹیشنس پر توقف کریں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT