Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان، مودی اور نائیڈو کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

پون کلیان، مودی اور نائیڈو کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) صدر جنا سینا پارٹی و تلگو فلم اسٹار پون کلیان نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ مسٹر نریندر مودی کے بحیثیت وزیراعظم اور مسٹر این چندرابابو نائیڈو کے بحیثیت چیف منسٹر آندھراپردیش حلف برداری تقاریب میں شاید شرکت نہیں کرسکیں گے اور کہاکہ انتخابی مہم کے دوران کئے ہوئے وعدوں کو مسرس نریندر مودی اور این چندرابابو نائیڈو کی جانب سے پورا کئے جانے کی انھیں بھرپور توقع و یقین ضرور ہے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر پون کلیان نے پرزور الفاظ میں کہاکہ گزشتہ دس سال کے دوران ریاست و ملک کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاسکا ہے کیونکہ سال 2004 ء میں ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی زیرقیادت حکومت تشکیل دیئے جانے کے بعد سے ریاستی نظم و نسق کا طریقہ کار کچھ ٹھیک نہیں ہے اور کانگریس حکومت میں شروع کئے گئے پروگراموں و اسکیمات طویل عرصہ تک جاری رہنے والے نہیں ہیں لہذا یہی وجہ ہے کہ وہ پرجا راجیم پارٹی آنے کے باوجود (یعنی کانگریس میں ضم ہوجانے کے باوجود) وہ کانگریس پارٹی کے مخالف ہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT