Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان اور جگن پر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام

پون کلیان اور جگن پر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام

حیدرآباد ۔ 4 نومبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق شہری ترقیات آندھراپردیش مسٹر نارائنا نے صدر جنا سینا پارٹی مسٹر پون کلیان اور صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ دونوں ہی قائدین ریاست آندھراپردیش میں مرکزی بی جے پی حکومت کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں اور ریاستی تلگودیشم حکومت کو نقصان پہنچانے بی جے پی کے خفیہ ایجنڈہ پر عمل آوری کیلئے مذکورہ دونوں قائدین اپنا رول انجام دے رہے ہیں ۔ وزیر موصوف نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پون کلیان اور وائی ایس جگن موہن ریڈی کو مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی تلگودیشم حکومت کے تعلق سے بیان بازی کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر تحریری اسکرپٹس حاصل ہورہے ہیں اور ان اسکرپٹس کی بنیاد پر ہی صدر جنا سینا اور صدر وائی ایس آر کانگریس ریاستی تلگودیشم حکومت پر ہر روز نئے نئے الزامات عائد کر کے ریاست میں اپنی بقاء کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے مرکزی بی جے پی حکومت پر قانون تقسیم ریاست آندھراپردیش میں دیئے گئے تیقنات پر عمل آوری نہ کرنے اور دھوکہ دینے کاالزام عائد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT