Saturday , November 25 2017
Home / تفریح / پون کلیان اور شروتی ہاسن دوسری بار ایک ساتھ

پون کلیان اور شروتی ہاسن دوسری بار ایک ساتھ

پاور اسٹار پون کلیان کی نئی فلم کاٹماریروڈو کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ پر اس میں ہیروئین کا نام ابھی تک طے نہیں ہوا تھا، کئی ہیروئنوں کے نام سننے میں آرہے تھے۔ اب شروتی ہاسن کا نام طے ہوچکا ہے۔ حال ہی میں شروتی ہاسن نے اس فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا ہے۔ اس سے پہلے پون کلیان اور شروتی ہاسن نے سوپر ہٹ فلم گبر سنگھ میں کام کیا تھا۔ اسی وجہ سے شائقین کو یقین ہے کہ پھر ایک بار آرہی اس جوڑی کی یہ نئی فلم بھی سوپر ہٹ ہوگی۔ پروڈیوسر شرت مرار کی جانب سے پروڈیوس کی جارہی اس فلم کا ڈائرکشن ڈالی کررہے ہیں۔
رام گوپال ورما ششی کلابائیوپک بنائیں گے
7 اپریل کو اپنی امیتابھ بچن اسٹار سرکار 3 کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم میکر رام گوپال ورما ٹاملناڈو چیف منسٹر جے ۔ جییا للیتا کی رفیق وی کے ششی کلا کی زندگی پر فلم بنائیں گے اور یہ فلم کئی زبانوں میں بنائی جائے گی۔ اس میں وہ بہت جلد اسٹار کاسٹ کا بھی انتخاب کریں گے۔ فی الحال مشہور کرائم تھرلر کی تیسری قسط کے پرموشن میں مصروف ہیں جس میں امیتابھ بچن کے علاوہ یامی گوتم، منوج باجپائی نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT