Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان سے بی جے پی کو فائدہ نہیں ہوگا

پون کلیان سے بی جے پی کو فائدہ نہیں ہوگا

تلنگانہ کاز کو نقصان پہونچانے مودی کی تائید : کے کویتا کا الزام

تلنگانہ کاز کو نقصان پہونچانے مودی کی تائید : کے کویتا کا الزام

حیدرآباد۔/15اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کی صدر کویتا نے کہا کہ فلم اسٹار پون کلیان کی مہم سے تلنگانہ میں بی جے پی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے تلگو فلم اسٹارس نریندر مودی سے ملاقات کررہے ہیں۔ انہوں نے پون کلیان اور دیگر فلمی ستاروں کی نریندر مودی سے ملاقات اور تائید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں نریندر مودی کی کوئی لہر نہیں ہے اور فلمی ستاروں کی تائید سے رائے دہندوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو لوک سبھا کی ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ سیما آندھرائی طاقتیں ابھی بھی تلنگانہ پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کیلئے کوشش کررہی ہیں اور تلنگانہ کے بعض قائدین ان کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹی آر ایس کی جدوجہد کے سبب علحدہ ریاست حاصل ہوئی۔ انتخابات کے بعد نہ صرف ٹی آر ایس کی حکومت قائم ہوگی بلکہ قومی سطح پر بھی پارٹی کا اہم رول ہوگا۔ کویتا نے اس امید کا اظہار کیا کہ نظام آباد لوک سبھا حلقہ کے عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT