Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / پون کلیان نے دنیا کے سب سے بڑے پرچم کو لہرایا

پون کلیان نے دنیا کے سب سے بڑے پرچم کو لہرایا

حیدرآباد 10 مئی ( این ایس ایس ) جنا سینا کے سربراہ پون کلیان نے آج کہا کہ قومی پرچم کسی ایک مخصوص شخص ‘ یا مذہب یا ذات کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ سب کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کے تین رنگ اور اس میں موجود اشوک چکر قومی یکجہتی ‘ اتحاد اور حوصلے کی علامت ہے ۔ جناسینا سربراہ نے یہاں این ٹی آر اسٹیڈیم میں ایک بہت بڑے قومی پرچم کو لہرایا اور اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں سے قومی یکجہتی کا عہد لیا ۔ انہوں نے تاریخ کے کچھ واقعات بھی دہرائے ۔ این ٹی آر اسٹیڈیم میں 122 فیٹ طویل اور 183 فیٹ چوڑا قومی پرچم لہرایا ۔ اس تقریب میں پون کلیان کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا ۔ طلبا اور نوجونوں کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ اس تقریب کی آرگنائزر تنظیم کا ادعا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا پرچم ہے جو اس نے تیار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT