Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان کا فلیکسی لگانے کے دوران برقی شاک سے دو افرادہلاک

پون کلیان کا فلیکسی لگانے کے دوران برقی شاک سے دو افرادہلاک

حیدرآباد6جون(یواین آئی) تلگو فلموں کے مشہور اداکار و جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان کا فلیکسی بورڈ لگانے کے دوران پارٹی کے دوکارکن اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ بجلی کے تاروں کی زد میں آگئے ۔یہ واقعہ وشاکھاپٹنم کے پایہ کاراؤ پیٹ میں پیش آیا۔شیڈول کے مطابق پون کلیان جمعرات کو پایہ کاراو پیٹ پہنچنے والے تھے ۔اس کے لئے یہ دونوں ان کا ایک بڑافلیکسی بورڈ لگارہے تھے کہ اچانک یہ دونوں بجلی کے تار کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگی۔ان کی شناخت بی سیوا اورٹی ناگاراجو کے طورپر کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT