Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان کا کے کویتا سے اظہارتشکر

پون کلیان کا کے کویتا سے اظہارتشکر

تلنگانہ و اے پی پر مرکز کے وعدوں کی تکمیل کیلئے پارلیمنٹ میں تقریر پر ٹوئیٹ
حیدرآباد۔/10فروری، ( سیاست نیوز) جنا سینا پارٹی کے سربراہ اور فلم اسٹار پون کلیان نے رکن پارلیمنٹ ٹی آر ایس کویتا سے اظہار تشکر کیا۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے سلسلہ میں لوک سبھا میں تقریر اور آندھرا پردیش کے ارکان پارلیمنٹ کے احتجاج کی تائید پر پون کلیان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کویتا سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم جدید قانون کے وعدوں پر عمل آوری کے سلسلہ میں آندھرا پردیش کی تائید کرنے والی بہن کویتا کا تہہ دل سے میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آندھرا پردیش کے عوام کو کویتا کی جانب سے مکمل تائید کا حاصل ہونا باعث اطمینان ہے۔ واضح رہے کہ کویتا نے بجٹ پر لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے مرکز سے مطالبہ کیا تھا کہ دونوں ریاستوں سے آندھرا پردیش کی تقسیم کے وقت جو وعدے کئے گئے تھے ان کا احترام کیا جانا چاہیئے۔ راجیہ سبھا میں پارٹی کے رکن ڈاکٹر کیشو راؤ نے بھی اس مسئلہ پر آندھرا پردیش کی تائید کی۔

TOPPOPULARRECENT