Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان کو بی جے پی کی پشت پناہی

پون کلیان کو بی جے پی کی پشت پناہی

صدر جنا سینا کا اصلی چہرہ بے نقاب ، سابق وزیر و رکن اسمبلی مانکیا راؤ کا الزام
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : جناسینا قائد مسٹر پون کلیان کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔ اور ان کی حقیقت بھی آشکار ہوچکی ہے ۔ سابق وزیر و رکن اسمبلی بی جے پی مسٹر مانکیال راؤ نے گذشتہ دن پون کلیان کے تعلق سے جو اظہار خیال کیا تھا اس سے مسٹر پون کلیان کی حقیقت واضح ہوچکی ہے کہ انہیں ( پون کلیان کو ) بی جے پی کی ہی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جس کے نتیجہ میں ہی وہ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو بھی غیر متوقع طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ریاستی وزراء مسرس کلاوینکٹ راؤ اور این چنا راجپا نے آج آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کی لابی میں اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ اظہار خیال کیا اور بتایا کہ کوئی بھی قائد خواہ وہ کمزور کیوں نہ ہو ۔ اپنے آپ کو طاقتور رہنے کا اظہار کرتا ہے لیکن مسٹر مانکیال راؤ نے اپنی پارٹی بی جے پی کے مقابلہ میں آندھرا پردیش میں پون کلیان کے موقف کو بہت زیادہ طاقتور بنایا ہے ۔ ان وزراء نے کہا کہ مسٹر ایم پدمنابھن کے ساتھ دینے والے ہی مسٹر پون کلیان کے ساتھ ہیں اور جب کبھی بھی ایم پدمنا بھن جدوجہد کرتے ہیں تو تب ہم بھی ان کے ساتھ جدوجہد کیا کرتے ہیں لیکن کوئی بھی کسی کے ساتھ رہنے سے تلگو دیشم کو کوئی فرق ہرگز نہ پڑنے کا ریاستی وزراء نے اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT