Tuesday , December 11 2018

پون کلیان کو سیاست کی کوئی سوجھ بوجھ نہیں : ٹی سبی رامی ریڈی

حیدرآباد 15 مارچ ( این ایس ایس ) کانگریس رکن پارلیمنٹ ٹی سبی رامی ریڈی نے آج کہا کہ ریاست کی تقسیم کا فیصلہ کانگریس پارٹی نے تمام جماعتوں سے اتفاق رائے حاصل کرنے کے بعد ہی کیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنا سینا جماعت کے سربراہ پون کلیان کو سیاست کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کانگریس پارٹی کے خلاف اظ

حیدرآباد 15 مارچ ( این ایس ایس ) کانگریس رکن پارلیمنٹ ٹی سبی رامی ریڈی نے آج کہا کہ ریاست کی تقسیم کا فیصلہ کانگریس پارٹی نے تمام جماعتوں سے اتفاق رائے حاصل کرنے کے بعد ہی کیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنا سینا جماعت کے سربراہ پون کلیان کو سیاست کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کانگریس پارٹی کے خلاف اظہار خیال کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ریاست کی تقسیم میں عدم مساوات ہیں اور انصاف نہیں کیا گیا تو بی جے پی نے اس بل کی تائید کیوں کی ؟۔ پون کلیان کے اس اعلان پر کہ وہ کانگریس کے سوا کسی بھی جماعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں مسٹر ریڈی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پون کلیان کو سیاست کی زیادہ سمجھ بوجھ نہیں ہے ۔ اس دوران رائلسیما کے لیڈر بائی ریڈی راج شیکھر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی وزیر چرنجیوی اور ان کے چھوٹے بھائی پون کلیان ڈرامے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں سرگرم رہنا فلموں میں اداکاری کرنے سے بہت مختلف ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ پون کلیان رائلسیما کے کلچر کے بارے میں کیا کچھ جانتے ہیں ؟ ۔

TOPPOPULARRECENT