Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان کی جنا سینا پارٹی دفتر کا جوبلی ہلز میں افتتاح

پون کلیان کی جنا سینا پارٹی دفتر کا جوبلی ہلز میں افتتاح

حیدرآباد۔/25اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ممتاز تلگو فلم اسٹار و صدر جنا سینا پارٹی مسٹر پون کلیان نے آج جوبلی ہلز میں پرشاسن نگر میں عصری سہولتوں سے آراستہ جنا سینا پارٹی اڈمنسٹریٹیو آفس کا افتتاح کیا۔بین مذہبی دعائیہ اجتماع کے ساتھ باقاعدہ طور پر پارٹی آفس کا آغاز عمل میں آیا۔ مسٹر پون کلیان نے کہا کہ پارٹی اڈمنسٹریشن کو سہولت بخش بنانے کیلئے پارٹی آفس یہاں قائم کیا گیا اور امراوتی میں وسیع اراضی پر جنا سینا پارٹی آفس قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تلگو فلموں کے نامور کامیڈین مسٹر علی نے قرآن مجید کا تلگو اور اردو نسخہ مسٹر پون کلیان کو پیش کیا۔ مسٹر علی کا شمار مسٹر پون کلیان کے خاص دوستوں میں ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT