Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان کی پھر ایکبار عوام سے دھوکہ کے لیے سیاسی جماعت

پون کلیان کی پھر ایکبار عوام سے دھوکہ کے لیے سیاسی جماعت

تشکیل پارٹی ، سیما آندھرا اور تلنگانہ میں سرگرمیوں پر شدید تنقید ، صدر تلنگانہ جاگرتی کے کویتا

تشکیل پارٹی ، سیما آندھرا اور تلنگانہ میں سرگرمیوں پر شدید تنقید ، صدر تلنگانہ جاگرتی کے کویتا

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کی صدر کویتا نے الزام عائد کیا کہ چرنجیوی کے بھائی فلمسٹار پون کلیان پھر ایک مرتبہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے علحدہ سیاسی جماعت قائم کررہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے پون کلیان کی جانب سے پارٹی کے قیام اور سیما آندھرا کے ساتھ تلنگانہ میں بھی سرگرمیوں کے آغاز پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی چرنجیوی نے سماجی انصاف پر مبنی تلنگانہ کا نعرہ لگاکر گذشتہ عام انتخابات میں عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ چرنجیوی نے نہ صرف اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرلیا بلکہ ریاست کی تقسیم کے موقع پر تلنگانہ کی مخالفت میں مہم چلائی۔ اسی طرح اب ان کے بھائی ایک نئی پارٹی کے ذریعہ تلنگانہ عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی پارٹی کے اعلان سے قبل پون کلیان کو چاہیئے کہ وہ چرنجیوی کی جانب سے مخالف تلنگانہ سرگرمیوں اور اقدامات کے سلسلہ میں تلنگانہ عوام سے معذرت خواہی کریں۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ فلمی اداکاروں کی جانب سے نئی پارٹیوں کے قیام سے دھوکہ نہ کھائیں اور اس پارٹی کو بھی نظرانداز کردیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف بیانر کے تحت نئی پارٹیاں قائم کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کو اصل مقصد سے گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے حصول کے بعد عوام کی ساری توجہ ریاست کی تعمیر نو پر ہونی چاہیئے۔ انہوں نے پون کلیان سے کہا کہ وہ متحدہ آندھرا کے حامی کی حیثیت سے کس طرح تلنگانہ میں اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT