Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان ‘ تلگودیشم کے ہاتھ کا کھلونا :آندھرا پردیش کانگریس

پون کلیان ‘ تلگودیشم کے ہاتھ کا کھلونا :آندھرا پردیش کانگریس

حیدرآباد 5 اپریل ( آئی این این ) آندھرا پردیش کانگریس کے ترجمان ردرا راجو ‘ پدما راجو نے آج الزام عائد کیا کہ تلگو اداکار و جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان کو ‘ تلگودیشم پارٹی ‘ کانگریس کو نقصان پہونچانے استعمال کر رہی ہے ۔ اندرا بھون پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ چونکہ پون کلیان کو راست تلگودیشم

حیدرآباد 5 اپریل ( آئی این این ) آندھرا پردیش کانگریس کے ترجمان ردرا راجو ‘ پدما راجو نے آج الزام عائد کیا کہ تلگو اداکار و جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان کو ‘ تلگودیشم پارٹی ‘ کانگریس کو نقصان پہونچانے استعمال کر رہی ہے ۔ اندرا بھون پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ چونکہ پون کلیان کو راست تلگودیشم میں شامل کرکے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا اس لئے انہیں نئی پارٹی قائم کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ بشمول سی ایم رمیش ‘ سوجنا چودھری اور این ناگیشور راؤ اس ساری سازش کے پس پردہ محرک ہیں۔ ان کا اصل مقصد کانگریس کو نقصان پہونچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے سیما آندھرا میں کانگریس کو نقصان پہونچانے کروڑ ہا روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرنے پر سابق مرکزی وزیر ڈی پورندیشوری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ پورندیشوری نے دس سال تک کانگریس میں اعلی عہدے حاصل کئے اور اب اس پر تنقید کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورندیشوری کو یہ خوف تھا کہ شائد ریاست کی تقسیم کی وجہ سے انہیں اپنے حلقہ میں کچھ مشکل اور عوام کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑیگا اسی لئے وہ پارٹی سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے پورندیشوری کے انحراف پر بھی سخت تنقید کی ۔

TOPPOPULARRECENT