Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان 27 جنوری سے اننت پور کا سہ روزہ دورہ کرینگے

پون کلیان 27 جنوری سے اننت پور کا سہ روزہ دورہ کرینگے

حیدرآباد 22 جنوری ( پی ٹی آئی ) اداکار سے سیاستدان بننے والے پون کلیان نے آج کہا کہ وہ 27 جنوری سے آندھرا پردیش میںاننت پور کا دورہ کرینگے ۔ جناسینا پارٹی کے بانی کریمنگر میں اپنی پرجا یاترا شروع کرنے کے بعد خطاب کرر ہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین دن کے دوران اننت پور میں پارٹی آفس بھی قائم کرینگے ۔ پون کلیان نے ہنومان مند ر میں پوجا کی اور یاترا کا آغاز کیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اننت پور کے بعد اونگول کا دورہ کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی اونگول دورہ کی تواریخ طئے نہیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بعد میں وشاکھا پٹنم علاقہ کا بھی دورہ کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کارکنوں اور عوام سے ملنے والی رائے کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنا سینا پارٹی اس بات کا فیصلہ کریگی کہ اسے آئندہ انتخابات میں کتنی نشستوں پر مقابلہ کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT