Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پون کے پیچھے کارفرما ذہن جلد آشکار ہوں گے ۔ رگھوویرا ریڈی

پون کے پیچھے کارفرما ذہن جلد آشکار ہوں گے ۔ رگھوویرا ریڈی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : کانگریس کے خلاف ٹالی ووڈ اداکار پون کلیان کی بیان بازیوں کے پس پردہ چہروں سے بہت جلد نقاب اٹھایا جائے گا ۔ اے پی سی سی صدر این رگھوویرا ریڈی نے آج یہ بات بتائی ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کے چرنجیوی سابق وزیر انم رام نارائن ریڈی ، وسنت کمار سابق وزیر سی رامچندر

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : کانگریس کے خلاف ٹالی ووڈ اداکار پون کلیان کی بیان بازیوں کے پس پردہ چہروں سے بہت جلد نقاب اٹھایا جائے گا ۔ اے پی سی سی صدر این رگھوویرا ریڈی نے آج یہ بات بتائی ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کے چرنجیوی سابق وزیر انم رام نارائن ریڈی ، وسنت کمار سابق وزیر سی رامچندریا نے کانگریس کے خلاف پون کلیان کے ریمارکس کا سخت نوٹ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پون کلیان بلکہ تمام باغی کانگریسی کانگریس کی مخالفت پر اتر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پون کی چند مخالف سیاسی جماعتیں تائید کررہی ہیں ۔ انہوں نے کانگریس کی تعمیر جدید کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کسی بھی سیاسی اتار چڑھاؤ سے خوف زدہ نہیں ہے ۔ صدر اے پی سی سی نے کہا کہ اداکار پون کلیان کے پیچھے چند بڑی سیاسی جماعتیں کارفرما ہیں تاکہ کانگریس کو نشانہ بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم کی بی جے پی ، وائی ایس آر سی پی اور بائیں بازو جماعتوں سے اتحاد کی بات بتائی اور کہا کہ کانگریس کو اس سے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ جماعتیں کانگریس ہائی کمان کو نشانہ بنانے جنا سینا کے پیچھے ہیں ۔ جب کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس کی اپنی طاقت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT