Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / پوٹنگل دیوی مندر دوبارہ کھل گیا

پوٹنگل دیوی مندر دوبارہ کھل گیا

کولم ۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ہفتہ قبل آتشبازی سانحہ کے بعد 100سال قدیم پوٹنگل دیوی مندر پراور آج دوبارہ کھول دیا گیا ۔ اس سانحہ میں 108افراد ہلاک ہوگئے ۔مہاپجاری انی کرشنن نے علی الصبح چار بجے مورتی کے چبوترے والا کمرہ کھول دیا ۔ کثیرتعداد میں لوگ درشن کیلئے قطار میں کھڑے ہوئے تھے ۔ روایت کے مطابق مندر تہوار کے اختتام کے سات دن بعد کھولا جاتا ہے ۔ آتشبازی کا تہوار کے آخری دن مظاہرہ کیا جاتا ہے ‘ تاہم اس بارے میں اختلاف رائے تھا کہ مندر کو ساتویں دن کھولا جائے یا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT