Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / پوٹن اور مرکل ایران نیوکلیئر معاہدہ کے تحفظ کیلئے پرعزم

پوٹن اور مرکل ایران نیوکلیئر معاہدہ کے تحفظ کیلئے پرعزم

ماسکو ۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ایران نیوکلیئر معاہدہ کو ہر حال میں برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جس سے امریکہ نے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیلیفون پر ہوئی بات چیت کے بعد کریملن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران نیوکلیئر معاہدہ سے امریکہ کی د ستبرداری کے بعد پیدا ہوئے حالات پر دونوں قائدین نے بات چیت کی جہاں دونوں قائدین نے بین الاقوامی اور علاقائی سیکوریٹی اور استحکام کے نقطہ نظر سے ایران نیوکلیئر معاہدہ کے تحفظ کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے اس کے علاوہ شام کی صورتحال پر اور آئندہ ہفتہ انجیلا مرکل کے دورہ روس پر بھی بات چیت کی گئی۔ یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران نیوکلیئر معاہدہ سے دستبردار ہونے کے بعد عالمی سطح پر ان کی اس فیصلہ کی مذمت کی جارہی ہے جبکہ ٹرمپ نے ایران پر نئی تحدیدات کا نفاذ بھی کردیاہے۔

TOPPOPULARRECENT