Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / پوٹن چوتھی میعاد کیلئے صدر منتخب

پوٹن چوتھی میعاد کیلئے صدر منتخب

ماسکو ۔ 19مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدراتی انتخابات میں ریکارڈ اکثریت سے کامیابی کے بعد صدر ولادیمیر پوٹن کو مزید ایک چھ سالہ میعاد کے لئے اقتدار حاصل ہوگیا۔ انتخابات میں دھاندلیوں کیلئے مخالفین کے الزامات اور مغربی ممالک سے ماسکو کے بگڑے ہوئے تعلقات کے سبب بیرونی ممالک سے انھیں بہت ہی کم مبارکبادیاں موصول ہوئی ہیں۔ پوٹن جو تاحال تقریباً دو دہائیوں سے روس پر حکمرانی کررہے ہیں 76.66 فیصد ووٹوں کے حصول کے ساتھ اب تک کی سب سے شاندار فتح حاصل کی ہے۔ تاہم انھوں نے غیرمعینہ مدت تک اقدار پر فائز رہنے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے ۔ اس طرح پوٹن اپنی حکمرانی کو اب کم سے کم 2024 ء تک توسیع دینے کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔ وہ جوزف اسٹالن کے بعد روس کیلئے سب سے زیادہ عرصہ تک حکمرانی کرنے والے قائد بھی بن چکے ہیں۔ وہ ماباقی حیات تک صدر بنے رہنے کے امکانات کو مسترد کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ’’کیا میں 100 سال کی عمر تک یہاں بیٹھا رہوں گا ! جی نہیں ‘‘ ۔ …تفصیلی خبر صفحہ 4 پر

TOPPOPULARRECENT