Tuesday , August 14 2018
Home / دنیا / پوٹن کی بشارالاسد کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کامیابی پر مبارکباد

پوٹن کی بشارالاسد کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کامیابی پر مبارکباد

سوچی ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات چیت کریں گے جو دراصل شام کے صدر بشارالاسد سے ان کی (پوٹن) غیرمعلنہ ملاقات کے بعد کیا گیا فیصلہ ہے۔ پوٹن نے کل بشارالاسد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہماری ملاقات کی بنیاد پر میں ملک کے دیگر قائدین سے بھی بات چیت کروں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ میں نے کیا بات کی ہے جبکہ امیر قطر کے ساتھ بھی ایک منصوبہ بند بات چیت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونا طئے ہے۔ پوٹن اور ٹرمپ کی بات چیت کے مواد کریملن کی ویب سائیٹ پر بھی دستیاب کروایا گیا ہے۔ یاد رہیکہ اپنی ملاقات کے دوران پوٹن کو شام کے صدر بشارالاسد کو ’’دہشت گرد گروپس‘‘ کے ساتھ مؤثر لڑائی جاری رکھنے پر مبارکباد دی تھی۔ کریملن ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق پوٹن نے بشارالاسد کو شام میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کے بہتر نتائج پر مبارکباد دی۔ شام عرصہ دراز سے اس سنگین صورتحال کا سامنا کررہا ہے اور اب وقت آ گیا ہیکہ وہ دہشت گردووں کو شکست فاش دیتے ہوئے فاتح کے روپ میں سامنے آئے۔

TOPPOPULARRECENT