پوٹین ، مودی کے ساتھ قریبی سطح پر کام کرنے کے متمنی

ہند ۔ روس کے عوام میں دیرینہ روابطہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

ہند ۔ روس کے عوام میں دیرینہ روابطہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد
سینٹ پیٹرسبرگ ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر روس ولاڈیمر پوٹین نے آج کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ قریبی روابط کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہے ۔ معیشت ، فوج اور فنی تعاون میں باہمی تعلقات کو فروغ د ینے کا بھی انہوں نے وعدہ کیا ۔ انٹرنیشنل میڈیا کے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے پوٹین نے کہا کہ ہمارے تعلقات سیاسی پارٹیوں کے خطوط سے بالاتر ہیں ۔ ہندوستانی عوام کے ساتھ ہمارے تعلقات دوستانہ ہیں ۔ ہم ہندوستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ۔

جب ان سے ہندوستان کی نو منتخب حکومت کے بارے میں پوچھا گیا کہ اس نے 10 سال بعد ایک نئی حکومت بنائی ہے انہوں نے کہا کہ میں مودی سے ملاقات کروں گا ہم ان سے قریبی تعلق کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں ۔ گذشتہ 10 سال کے دوران یو پی اے حکومت کے س اتھ روس کے تعلقات اور کام کاج کے بارے میں پوچھے جانے اور بی جے پی زیر قیادت نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے امکانات پر پوٹین نے کہا کہ ہمارے باہمی تعلقات سیاسی پارٹیوں سے تعلقات سے بالاتر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک غیر معمولی مہذب ملک ہے ۔ انہوں نے عام انتخابات سے کامیاب انعقاد پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ روس ، معاشی ، انسانی ، فوجی اور فنی تعاون میں باہمی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے تمام تر انتظامات کرے گا ۔ کئی شعبوں میں ہم کو بے شمار تعاون عمل جاری رکھنا ہے ۔ تعاون کے امکانات قوی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT