Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / پوٹین نے مودی کو تلوار اور گاندھی جی کی ڈائری بطور تحفہ دی

پوٹین نے مودی کو تلوار اور گاندھی جی کی ڈائری بطور تحفہ دی

ماسکو ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): صدر روس ولادیمیر پوٹین نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو بنگال سے تعلق رکھنے والی 18 ویں صدی کی ایک تاریخی تلوار اور مہاتما گاندھی کی شخصی ڈائری میں خود ان کے ہاتھ سے تحریر کیا گیا ایک صفحہ بطور تحفہ دیا ۔ گذشتہ شب کریملن میں دونوں قائدین کی ملاقات ہوئی تھی ۔ دریں اثناء وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے پوٹین کی فراخدلی کا تذکرہ کیا جہاں انہوں نے تاریخی تلوار اور مہاتما گاندھی کی تحریر کردہ ایک ڈائری کا صفحہ بھی شامل ہے ۔ 18 ویں صدی کی تلوار نجفی دور حکومت سے بتائی گئی ہے ۔ پوٹین نے نریندر مودی کو نہ صرف بات چیت کے لیے بلکہ شخصی عشائیہ کے لیے بھی مدعو کیا جہاں دونوں قائدین نے دونوں ممالک کو درپیش مسائل اور مشترکہ مفاد کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ نریندر مودی روس کے دو روزہ دورہ پر آئے ہیں ۔ وزیر اعظم کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی دو رخی ملاقات تھی ۔ مودی اور پوٹین کریملن میں آج 16 ویں ہند ۔ روس سالانہ اجلاس میں بات چیت کے علاوہ متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے ۔ جہاں کئی اہم شعبوں جیسے باہمی تعاون ، دفاع ، نیوکلیر توانائی اور ہائیڈرو کاربنس قابل ذکر ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT