Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / پوپ فرانسس کا سری لنکا میں والہانہ استقبال

پوپ فرانسس کا سری لنکا میں والہانہ استقبال

کولمبو ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہر انسان کو انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے نسلی اور مذہبی منافرت سے دور رہنا چاہئے۔ انہوں نے یہ پندونصائح اپنی سری لنکا آمد کے بعد کیں جو آج ہی دو روزہ دورہ پر یہاں پہنچے ہیں۔ یاد رہے کہ سری لنکا میں صرف چند روز قبل ہی نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے۔ اس طرح پوپ

کولمبو ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہر انسان کو انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے نسلی اور مذہبی منافرت سے دور رہنا چاہئے۔ انہوں نے یہ پندونصائح اپنی سری لنکا آمد کے بعد کیں جو آج ہی دو روزہ دورہ پر یہاں پہنچے ہیں۔ یاد رہے کہ سری لنکا میں صرف چند روز قبل ہی نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے۔ اس طرح پوپ فرانسس نئی حکومت بننے کے بعد سری لنکا کا دورہ کرنے والے پہلے بیرونی قائد بن گئے جن کا کولمبو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر نومنتخبہ صدر سری لنک امیتھریپالا سری سنیا نے استقبال کیا۔ 78 سالہ پوپ فرانسس نے اپنے ایک ہفتہ طویل ایشیائی دورہ کا آغاز سری لنکا سے کیا اور اپنے ساتھ بین مذہبی اور بین نسلی بھائی چارگی کا پیغام لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کثرت مذاہب و ثقافت کو خطرہ کے طور پر نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے اب ملک و قوم کے ثقافتی طور پر مالامال ہونے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ انصاف، مصالحت اور سماجی ہم آہنگی اب سب کیلئے واضح ہوچکی ہے۔ جنوری 1995ء کے بعد کسی بھی پاپائے روم کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT