Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / پوپ فرانسِس کے دورے سے قبل چلی میں 3گرجا گھروں پر حملے

پوپ فرانسِس کے دورے سے قبل چلی میں 3گرجا گھروں پر حملے

سین تیاگو۔13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چلی کے حکام کے مطابق پوپ فرانسِس کے دورے سے قبل ملک میں تین چرچس پر فائر بم پھینکے گئے۔ دارالحکومت سین تیاگو میں گزشتہ شب ان چرچوں پر اسپرے کے ذریعہ ’نامناسب جملے‘ بھی تحریر کیے گئے۔ پورپ فرانسِس پیر کے روز چلی پہنچ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان پیٹرول بموں کی زد میں آ کر ایک چرچ کا دروازہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ ان واقعات کے تناظر میں فی الحال کوئی شخص گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT