Monday , February 19 2018
Home / دنیا / پوپ کا میانمار اور بنگلہ دیش کا دورہ

پوپ کا میانمار اور بنگلہ دیش کا دورہ

وٹیکن سٹی ۔ 26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے ایک اعلیٰ سطحی کیتھولک عہدیدار کو امید ہے کہ پوپ فرانسس کا دورہ میانمار اور بنگلہ دیش روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران کی شدت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا لیکن گذشتہ ہفتہ میانمار اور بنگلہ دیش میں ایک معاہدہ طئے پاچکا ہے کہ میانمار ملک سے فرار ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی بازآبادکاری کرے گا ۔ تاہم بحران کی یکسوئی کیلئے روہنگیاؤ کی وطن واپسی ضروری ہوگی ۔ کاڈینل ہیٹرک ڈی روزیریو نے انتباہ دیا کہ صورتحال دھماکو ہے اور اس کی یکسوئی مشکل ہوگی ۔ تاہم انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ روہنگیا میانمار واپسی ہوسکتے ہیں ۔ ڈھاکہ کے آر چ بشپ ڈی روزیریو نے کہا کہ پوپ فرانسس کے دورہ میانمار سے قبل روہنگیاؤ ںکی وطن واپسی ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT