Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / پوچارم سرینواس ریڈی ‘ تلنگانہ اسمبلی کے متوقع پروٹیم اسپیکر

پوچارم سرینواس ریڈی ‘ تلنگانہ اسمبلی کے متوقع پروٹیم اسپیکر

حیدرآباد۔19مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کیلئے ٹی آر ایس کے سینئر رکن اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی متوقع ’ پروٹم اسپیکر‘ ( عبوری اسپیکر) ہوں گے ۔ ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق پارٹی کے منتخبہ تمام ارکان اسمبلی میں مسٹر پی سرینواس ریڈی سینئر ہیں ۔ مسٹر ریڈی سال 1994 ‘ 1999‘ 2009‘ 2011 اور 2014ء میں اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے اور وہ متحدہ آندھراپ

حیدرآباد۔19مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کیلئے ٹی آر ایس کے سینئر رکن اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی متوقع ’ پروٹم اسپیکر‘ ( عبوری اسپیکر) ہوں گے ۔ ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق پارٹی کے منتخبہ تمام ارکان اسمبلی میں مسٹر پی سرینواس ریڈی سینئر ہیں ۔ مسٹر ریڈی سال 1994 ‘ 1999‘ 2009‘ 2011 اور 2014ء میں اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے اور وہ متحدہ آندھراپردیش میں تلگودیشم کابینہ میں بحیثیت وزیر تھے ۔ ان حالات کی روشنی میں مسٹر سرینواس ریڈی کو پروٹم اسپیکر اسمبلی مقرر کرنے ٹی آر ایس کی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے خواہش کی توقع ہے ۔ اگر مسٹر نرسمہن سرینواس ریڈی کو پروٹم اسپیکر کی حیثیت سے نامزد کرتے ہیں تو انہیں تلنگانہ اسمبلی کے پہلے عبوری اسپیکر ہونے کا اعزاز حاصل ہوجائے گا اور بعد ازاں مسٹر سرینواس ریڈی ہی نئے منتخبہ تمام ارکان اسمبلی کو رکنیت کا حلف دلائیں گے اور پھر جب مستقل اساس پر نئے اسپیکر اسمبلی کا انتخاب ہوگا تو وہ اسپیکر کے انتخاب عمل کو پورا کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اگر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ٹی آر ایس کسی اور سینئر رکن کو پروٹم اسپیکر اسمبلی مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو رکن اسمبلی کانگریس کے جانا ریڈی کو موقع فراہم ہوسکتا ہے کیونکہ تلنگانہ اسمبلی کیلئے منتخبہ تمام ارکان میں جانا ریڈی سینئر ہیں ۔ وہ 7مرتبہ رکن منتخب ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT