Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پوچارم پراجکٹ کی اونچائی کا مطالبہ

پوچارم پراجکٹ کی اونچائی کا مطالبہ

یلاریڈی کے قائدین کی ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے نمائندگی
یلاریڈی /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ کی اونچائی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یلاریڈی حلقہ کے اپوزیشن قائدین نے ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ سے نمائندگی کی ۔ یلاریڈی حلقہ کے قائدین تلگودیشم ضلع صدر مسٹر سدھاش ریڈی ، کانگریسی قائد مسٹر پرتاپ ریڈی مسٹر نرسمہا ریڈی مسٹر شیخ غیاث الدین سابق زیڈ پی ٹی سی یلاریڈی نے ریاستی وزیر کے ساتھ ساتھ کانگریسی قانون ساز کونسل رکن مسٹر محمد علی شبیر اور تلگودیشم قائد مسٹر ریونت ریڈی کو ان کی رہائش گاہوں پر جاکر میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پر قائدین نے کہا کہ پراجکٹ کی اونچائی پانچ فٹ بڑھادی جائے تو یلاریڈی ناگی ریڈی پیٹ کے کسانوں کو مکمل فصلوں کیلئے آبی سہولت کی ضمانت رہے گی ۔ پراجکٹ کی عمر کافی ہونے سے اس کی آغوش میں خاص مٹی کا ذخیرہ ہوچکا ہے ۔ جس سے آبی ذخیرہ اطمینان بخش رہنے سے قاصر ہے ۔ واضح رہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں مسٹر کے سی آر نے اپنے دورہ یلاریڈی پر خطاب میں کہا تھا کہ پوچارم پراجکٹ کی اونچائی میں اضافہ کرتے ہوئے آبی ذخائر کو بڑھانے سے کسانوں کو خاص راحت ملے گی اور یہ کام اقتدار میں آنے پر انجام دینے کا تیقن دیا ۔ اب کسانوں کا ڈیمانڈ ہے کہ وزیر اعلی اپنا وعدہ پورا کریں ۔ مسٹر کے سی آر کی پوچارم پراجکٹ کی اونچائی سے متعلق تقریر حلقہ میں سوشیل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT