Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پوچارم پراجکٹ کی اونچائی کسانوں کیلئے فائدہ مند

پوچارم پراجکٹ کی اونچائی کسانوں کیلئے فائدہ مند

یلاریڈی میں منعقدہ اجلاس سے اپوزیشن قائدین کا خطاب
یلاریڈی /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پوچارم پراجکٹ کی تعمیرات ہوئے سو سال ہونے کو ہے اور آج تک کوئی منی کام انجام نہ دیا گیا ۔ اسی لئے پوچارم پراجکٹ کی اونچائی بڑھاتے ہوئے کسانوں کیلئے زراعت میں انقلابی کامیابی کی راہ ہموار کرنے تلگودیشم ضلع صدر سبھاش ریڈی ، کسانوں کے قائد نرسمہا ریڈی ، سی پی ایم ضلع انچارج وینکٹی گؤڑ ، اپوزیشن قائد کرشنا ریڈی نے مطالبہ کیا ۔ یلاریڈی میں منعقدہ اجلاس سے قائدین نے کہا کہ 2.216 ایم سی ایف ٹی آبی صلاحیت رکھنے والا یہ پراجکٹ 1918 میں مکمل کیا گیا ۔ جس میں مٹی کے ذخائر کثرت سے آنے پر اب یہ پراجکٹ 1.5 ٹی ایم سی تک پہونچ چکا ہے ۔ جس سے نصف حدود کی زرعات بھی اس کے آب سے سیراب ہونا محال ہوگیا ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ یلاریڈی کے کسانوں کا زرعی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ آنجہانی وزیر اعلی مسٹر راج شیکھر ریڈی کی دوران حکومت میں 14 کروڑ روپئے سے پراجکٹ کی بڑی کنال کی توسیع کے کام کے سیوا آج تک کسی حکمراں نے کوئی کام نہ کروایا ۔ کالیشورم سے آب لانے کے بیانات میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ اونچائی بڑھانے سے صرف 600 ایکڑ اراضیات غرق ہونے کا خطرہ ہے مگر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی 10 مواضعات ڈوبنے کی بات کہنا کسی تعجب سے کم نہیں ۔ پراجکٹ کی اونچائی نہ بڑھانے کا ڈپٹی اسپیکر شریمتی پدما دیویندر ریڈی نے جو بیان دیا تھا تمام قائدین نے اسے مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا ۔ اس موقع پر ریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی مسٹر شیخ غیاث الدین ، ناگی ریڈی پیٹ سابق زیڈ پی ٹی سی جئے راج یلاریڈی سرپنچ دیویندر ، اپوزیشن قائدین میں جناردھن ریڈی ، جلندھر ریڈی ، پی راملو ، شنکر ریڈی ، بالراج ، راملو ، اچی ریڈی ، سرینواس ریڈی ، بال کشن ، راجیا ، سائی راملو اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT