Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پوچارم پراجکٹ کی بلندی بڑھانے کا فیصلہ

پوچارم پراجکٹ کی بلندی بڑھانے کا فیصلہ

یلاریڈی 10 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں ہی سب سے پہلا پراجکٹ کہلانے والا ناگی ریڈی پیٹ، یلاریڈی منڈلوں کے کسانوں کا مسیحا پوچارم پراجکٹ کی بلندی بڑھانے کا فیصلہ جو تلنگانہ سرکار کرچکی ہے اس فیصلہ میں کسانوں میں کہیں خوشی ہے تو کہیں ناراضگی ہے ۔ پراجکٹ کے فی الوقت ذخیرہ آب کی صلاحیت چندر شیکھر راو نے ان دنوں اس پراجکٹ کی

یلاریڈی 10 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں ہی سب سے پہلا پراجکٹ کہلانے والا ناگی ریڈی پیٹ، یلاریڈی منڈلوں کے کسانوں کا مسیحا پوچارم پراجکٹ کی بلندی بڑھانے کا فیصلہ جو تلنگانہ سرکار کرچکی ہے اس فیصلہ میں کسانوں میں کہیں خوشی ہے تو کہیں ناراضگی ہے ۔ پراجکٹ کے فی الوقت ذخیرہ آب کی صلاحیت چندر شیکھر راو نے ان دنوں اس پراجکٹ کی ذخیرہ صلاحیت کو بڑھا کر چار تا پانچ ٹی ایم سی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس تعلق سے متعلقہ وزراء کے ساتھ ضلع کے ارکان اسمبلی اور محکمہ آبپاشی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کیا گیا لیکن پراجکٹ کی بلندی بڑھانے کے اس فیصلہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے نظام آباد ،میدک ضلع کسان تیاری کررہے ہیں ۔پراجکٹ کے لبریز ہوکر خارج ہونے والا ذخیرہ آب اب تک منجیرا کے ذریعہ نظام ساگر پراجکٹ میں جا ملا ۔ اگر بلندی میں اضافہ ہوا تو یہ آب ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے جس سے آخری حد تک زراعت کے لئے کی سربراہ آب میں آسانی ہوگی ۔ پراجکٹ کی بلندی بڑھاتے ہوئے اس کے آبی ذخائر کو بڑھائے جانے کا وزیر اعلی نے جو فیصلہ کیا ہے اس کی دور اور نشیبی والے زرعی کسان مخالفت کررہے ہیں کہ ان فصلوں کے ساتھ ساتھ مواضعات کے غرقاب ہونے کا بھی خطرہ لاحق رہے گا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ودل پرتی کے ساتھ ساتھ لنگم پیٹ منڈل کے شٹ پلی سنگاریڈی ،مالا پاٹی ،پولکم پیٹ کسانوں کے ساتھ میدک ضلع کے بروگ پلی ،واڑی ،کتہ پلی ،راج پیٹ ،کاپرایا پلی کے کسان ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں ۔ پراجکٹ کی اونچائی بڑھانے کے فیصلہ سے دستبرداری کیلئے احتجاج کی تیاری کی جارہی ہے ۔ ان کسانوں کا یہ بھی کہنا ہیکہ بلندی بڑھانے کے بجائے اگر پراجکٹ کی آغوش سے بھری مٹی ریت صاف کی جائے نکالی جائے تو آبی ذخیرہ میں اضافہ کیلئے راہ ہموار ہوسکتی ہے ۔ کچھ بھی ہو تلنگانہ سرکاری اور کسانوں کے درمیان زبردست ٹکراو ہونے کا خدشہ ضرور برقرار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT